اسلامی ممالك مشترك دشمن كے مقابل متحد ہوں

IQNA

اسلامی ممالك مشترك دشمن كے مقابل متحد ہوں

سياسی گروپ : فتحی علی غزوانی نے اس بيان كے ضمن میں كہ دشمن اسلامی امہ كا شيرازہ بكھيرنا چاہتے ہیں ؛ كہا : اسلامی ممالك كو مشتركہ دشمن كے مقابلے میں وحدت و اتحاد كا مظاہرہ كرنا چاہئیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق " تيونس كے انقلاب كا جائزہ " كے موضوع پر علمی نشست ۲۲ اگست كو انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ دشمن شناسی كے زير اہتمام منعقد ہو رہی ہے ۔
اس نشست میں تيونس كی طلبہ يونين كے نائب مسئول فتحی علی غزوائی نے تيونس كے انقلاب كا تجزیہ و تحليل كرنے كے ساتھ ساتھ تيونس كے انقلابی عوام كی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالیں گے ۔
اس سرگرم طالب علم رہنما نے كہا : تيونس میں طلبہ كی كوشش ہوتی تھی كہ ضرورت مند افراد كو تلاش كرنے كے بعد ان تك مادی امداد پہنچائیں اور یہ امداد عيد ، ماہ رمضان كے موقع پر زيادہ مقدار میں تقسيم كی جاتی تھی كہ جس سے عوام كےدرميان روابط مستحكم ہوئے اور انہوں نے مل كر اپنے ملك میں انقلاب برپا كر ديا ۔
847943