عقيدہ مہدويت كے موضوع پر آٹھویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

عقيدہ مہدويت كے موضوع پر آٹھویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

فكر گروپ : عقيدہ مہدويت پر بين الاقوامی سيمينار كے سيكرٹریٹ نے " ہنر زمينہ ساز (منتظر) "كے موضوع پر آٹھویں بين الاقوامی عقيدہ مہدويت سيمينار كے لیے مقالات جمع كرنے كا اعلان كر ديا ہے ۔
مہدويت ريسرچ سينٹر كے سربراہ اور بين الاقوامی عقيدہ مہدويت سيمينار كے سيكرٹری حجت الاسلام و المسلمين سيد مسعود پورسيد آقائی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ايك منتظر معاشرہ ايسا معاشرہ ہے كہ اگر امام (عج) ظہور فرمائیں تو ان كا فرمان نافذ ہو كر رہے اور ان كے مقام كی معرفت كی بدولت سب لوگ ان كے سامنے سر تسليم خم كریں ، ايك ايسے معاشرے میں كہ جو منتظر ہے ؛ ہنر كے خاص مبانی ، مقاصد اور معيار ہیں اور ہنر مند كے كاندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے ۔
847370