جماعت جعفریہ كے سربراہ سيد محمد حسنين حيدر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : اجتماعی اعتكاف كا یہ پروگرام ۲۶ رمضان سے ۲۸ رمضان تك منعقد كيا گيا تھا ۔
اسی طرح شيعہ معتكفين كے اعزاز میں ۲۸ رمضان المبارك كی صبح دس بجے تقريب منعقد كی گئی كہ جس كا باقاعدہ آغاز تلاوت كلام مجيد سے ہوا اور بعد میں شيعہ خطيب حجت الاسلام سيد محمد عابدی نے اعتكاف كے مسائل اور احكام بيان كیے ۔
سيد محمد عابدی نے مزيد كہا : پيغمبر اكرم (ص) كی اس سنت حسنہ كی ترويج انتہائی ضروری ہے لذا اس عبادتی پروگرام كو ملك كے ديگر علاقوں میں بھی متعارف كيا جائے ۔
852203