آفت زدہ اسلامی ممالك كے بچوں اور خواتين كی امداد كے لیے فنڈ تشكيل ديا جائے

IQNA

مريم ارشدی؛

آفت زدہ اسلامی ممالك كے بچوں اور خواتين كی امداد كے لیے فنڈ تشكيل ديا جائے

اجتماعی گروپ : ايرانی صدر كے مركز برائے امور زنان و خانوادہ كی مدير تعلقات عامہ مريم ارشدی نے اسلامی ممالك كے امور خواتين كے وزرا كے تيسرے اجلاس میں منظور شدہ قرار داد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آفت زدہ اسلامی ممالك خاص طور پر صومالیہ كی خواتين اور بچوں كی امداد كے لیے فوری طور پر فنڈ تشكيل ديا جائے ۔
ايرانی صدر كے مركز برائے امور زنان و خانوادہ كی مدير تعلقات عامہ مريم ارشدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : چونكہ خواتين اور بچے آفات سے زيادہ متاثر ہوتے ہیں اس لیے ايك ايسے بين الاقوامی فنڈ كی تشكيل كی اشد ضرورت ہے كہ جو آفت زدہ اسلامی ممالك كی خواتين اور بچوں كی سرپرستی كرے ۔
ارشدی نے مركز امور زنان و خانوادہ كی سربراہ مجتہد زادہ كے ہمراہ صومالیہ كے دورے كی تفصيلات سے آگاہ كرتے ہوئے كہا : ہمیں اميد ہے كہ جلد ہی صدر كی جانب سے امدادی رقم كی فراہمی كے ساتھ ہی اس فنڈ كا باقاعدہ افتتاح ہو جائے گا ۔
858628