عالم اسلام كو درپيش حالیہ تبديلياں روشن مستقبل كی نويد دے رہی ہیں

IQNA

حضرت امام خامنہ ای ؛

عالم اسلام كو درپيش حالیہ تبديلياں روشن مستقبل كی نويد دے رہی ہیں

سياسی گروپ : رہبر معظم نے مجمع جہانی اھل بيت(ع) كے اجلاس میں شركت كرنے والے مفكرين سے خطاب كرتے ہوئے واضح كيا : عالم اسلام میں موجودہ تبديلی كی لہر روشن مستقبل كی نويد دے رہی ہے اور اس روشن مستقبل كی علامات ظاہر ہو چكی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے منگل كی رات مجمع جہانی اھل بيت (ع) كے پانچویں سالانہ اجلاس میں شريك مفكرين ، علماء اور اسلامی جمہوریہ ايران كے مختلف ممالك میں متعين ثقافتی ماہرين سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی امہ اور عالم تشيع كو در پيش خطرات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : حالیہ عظيم اسلامی تحريكیں اسلام كی حاكميت اور بہت بڑی تبديلی كا پيش خيمہ ہیں اور اھل بيت (علیھم السلام ) كے پيروكار ان تحريكوں كی بھرپور حمايت كرتے ہیں ۔
آيت اللہ خامنہ ای نے مزيد كہا : آج اسلامی ممالك كے جوان اپنی امنگوں كو عملی كرنے كے لیے مادی مكاتب سے منہ موڑ كر اسلامی تعليمات كی طرف متوجہ ہو چكے ہیں اور یہ افتخار ايرانی قوم كی اسلامی تحريك كا نتيجہ ہے ۔
859954