خطے میں جاری تحريكوں كی بنياد اصل اسلامی تشخص كی جانب بازگشت ہے

IQNA

ازبكستان میں ايرانی قونصلیٹ ؛

خطے میں جاری تحريكوں كی بنياد اصل اسلامی تشخص كی جانب بازگشت ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : اسلامی بيداری كی تحريكوں كی جڑیں عوام الناس كے وسيع اجتماعات میں ہیں كہ جو اپنی عظمت رفتہ كو واپس لانے كے لیے ميدان عمل میں اترے ہیں اور چاہتے ہیں كہ حقيقی اسلامی تشخص واپس لايا جائے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے ازبكستان می قونصلیٹ حميد مصطفوی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اسلامی بيداری كے اسباب كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلامی ممالك كی بيداری نے خطے اور بين الاقوامی سطح پر انتہائی گہرے اثرات مرتب كیے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايران كے اسلامی انقلاب كی بنياد بھی مذہب ہے اور اس نے ايران اور پوری دنيا میں احيائے دين كا كام انجام ديا ہے اور اسی طرح حالیہ بيداری كی تحريكوں میں بھی ايران بنيادی كردار ادا كر رہا ہے ۔
864996