پاكستانی حكومت طالبان كے خلاف بھرپور ايكشن نہیں لے رہی

IQNA

پاكستانی حكومت طالبان كے خلاف بھرپور ايكشن نہیں لے رہی

سياسی و اجتماعی گروپ : پارا چنار كے تين شيعوں كے قتل كے بعد علاقے كے شيعہ رہنما نے حكومتی اقدامات پر تنقيد كرتے ہوئے كہا : پاكستانی حكومت طالبان كے خلاف بھرپور ايكشن نہیں لے رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق "علی زئی" كی طرف جانے والے شيعہ مسافروں پر طالبان كے حملے كے نتيجے میں تين مومنين شہيد ہو گئے ہیں ۔
پارا چنار كے شيعہ رہنما نے طالبان كے خلاف حكومتی اقدامات پر كڑی تنقيد كی اور كہا : حكومت طالبان كو كچلنے كے لیے مخلص نہیں ہے اسی لیے وہ علاقے كے شيعوں كو نشانہ بنا رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ كچھ عرصہ قبل پاكستانی سيكيورٹی فورسز نے پارا چنار كے علاقے میں طالبان كی پاكسازی كے نام سے اپريشن بھی كيا تھا ليكن اس كا خاطر خواہ نتيجہ نہیں نكلا۔
864284