صرف قرآن كے ساتھ تمسك ہی دشمنوں كی فتنہ پروری سے نمٹنے كا واحد راستہ ہے

IQNA

صرف قرآن كے ساتھ تمسك ہی دشمنوں كی فتنہ پروری سے نمٹنے كا واحد راستہ ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : انجمن شيعيان كشمير كے سربراہ سيد حسن نے روزنامہ اودہ نامہ لكھنؤ كو ايك انٹرويو ديتے ہوئے قرآن اور سنت پيغمبر (ص) كے ساتھ تمسك كو دشمنوں كی فتنہ پروری سے مقابلے كا تنہا طريقہ قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق سيد حسن نے مزيد كہا : جب تك مسلمان قرآن اور سنت پيغمبر (ص) كو اپنی زندگيوں كے لیے سرمشق قرار نہیں ديتے ، اسلام دشمن طاقتوں پر كامياب نہیں ہو سكتے ۔
انہوں نے اسلامی بيداری سے متعلق سيمينار كے بارے كہا : اس سيمينار میں بھی شركا نے قرآن اور سنت پيغمبر ( ص) كے ساتھ تمسك كو فتنہ پروری كے مقابلے میں ضروری قرار ديا ہے ۔
864921