ہندوستان ؛ لڑكيوں كے لیے ايك خصوصی مدرسے كی تاسيس

IQNA

ہندوستان ؛ لڑكيوں كے لیے ايك خصوصی مدرسے كی تاسيس

سياسی و اجتماعی گروپ : ہندوستان كے صوبہ اترپرديش كے شہر «گھوسی»( GHOSI) میں شيعہ بچيوں كی تعليم و تربيت كے لیے مدرسہ خديجۃ الكبرٰی كی تاسيس عمل میں لائی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق گھوسی شہر كے امام جمعہ حجت الاسلام مھدی مختاری نے بتايا : اس مدرسے كی زمين خريدی جا چكی ہے اور عيد غدير كے مبارك دن اس كی تعمير كا آغاز كر ديا جائے گا اور طے كيا گيا ہے كہ اگلے سال تك اس میں داخلے شرع كر دئیے جائیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمیں ايك مترقی معاشرہ بنانے كے لیے افراد كی تعليم و تربيت كا پورا پورا اہتمام كرنا پڑے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ مدرسے میں داخلے كی شرائط كا بعد میں اعلان كر ديا جائے گا ۔
864921