پاكستان ؛ امام صادق (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ امام صادق (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : لاہور كی مذہبی انجمنوں كے زير اہتمام مكتب تشيع كے بانی حضرت امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كے حوالے سے ۲۴ ستمبر كو مجالس عزا منعقد ہوں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق لاہور كے بڑے مدارس جامعۃ المنتظر ، منہاج الحسين ، جامعۃ المصطفے ، جامعہ العروۃ الوثقٰی ، باقر العلوم ، مدرسہ واعظين كے علاوہ آل عمران قومی مركز میں امام جعفر صادق (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد ہو گا ۔
ان پروگراموں میں لاہور كی نامور علمی شخصيات خطاب فرمائیں گی ۔
865508