ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق قطر كی انجمن " رحمت " نے اعلان كيا ہے كہ نماز استسقاء كے انعقاد كے ساتھ ہی سارے عالم اسلام میں دعائے قنوت كی رسومات بھی ادا كی جائیں گی ۔
الجزيرہ ٹيلی وژن نے مختلف ذرائع سے اس پروگرام كو نشر كرنے كی ذمہ داری لی ہے اور یہ طے كيا گيا ہے كہ ساری دنيا میں ايك ساتھ ہونے والے دعائیہ پروگرام كو براہ راست ٹيلی كاسٹ كيا جائے ۔
انجمن كے اراكين نے تمام دنيا كے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ اپنے صومالی بھائيوں كو دعائے خير میں فراموش نہ كریں ۔
864995