ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق «بشير شعيوبی جبرين»، نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ملك میں ہونے والی دہشت گرد كاروائياں مسلمانوں كو بدنام كرنے كے لیے كی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : انجمن جوانان برائے ترقی گزشتہ ہفتے جوس شہر میں ہونے والے بم حملوں كی شديد مذمت كرتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ «بشير شعيوبی جبرين»، نے اپنے خطاب كے دوران حكومت سے مطالبہ كيا كہ دہشت گرد گروہوں كو گرفتار كر كے انہیں عبرتناك سزائیں دی جائیں ۔
864487