ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے آج بروز جمعرات كو شہدائے انقلاب و جنگ كے يوم تجليل كی مناسبت سے ايك پيغام جاری كيا كہ جس كا متن یہ ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
ہفتہ دفاع مقدس در حقيقت انقلاب اسلامی كے دشمنوں كے مكر و فريب اور اسلامی جمہوری نظام كے ساتھ دشمنی وعناد ركھنے والےعناصر كے مقابلے میں ايرانی قوم كی انتھك جدوجہد اور عظمت كا شاندار مظہر ہے، میں اس موقع پر سرافرازو سربلنداورعالی مقام شہيدوں كوخراج تحسين پيش كرتا ہوں اور اللہ تعالی كی بارگاہ سے ان كے لئے بہشت بریں میں اعلی ترين درجات طلب كرتا ہوں، ان كے اہلخانہ كا دل كی گہرائيوں سےادب و احترام كرتا ہوں جنھوں نے اپنے بے مثال صبر و استقامت كے ذريعہ تاريخ میں ايرانی قوم كے چہرے كو درخشاں اور تابناك بناديا ہے۔
آج ملك كی ترقی و استحكام اور عالم اسلام كی بيداری میں اس كے عميق اثرات كے ذريعہ ہمارے شہيدوں كی قربانی اور ايثار كی عظمت و اہميت ايك بار پھر آشكارو نماياں ہوگئی ہے۔ ہم خداوند حكيم و قدير كے شكر گزار ہیں كہ ہمارے شہيدوں كا خون ضائع و بربادنہیں ہوا اور ان كی فداكاريوں نے امت اسلامی كو نئی روح و جاں عطا كی ہے ہم سب كو اللہ تعالی كے آشكار اور پنہاں الطاف وعنايات پر اس كا شكر ادا كرنا چاہیے اور اللہ تعالی كی بارگاہ سے اس میں دائمی اضافہ كی درخواست كرنی چاہیے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری كوحسن و خوبی كے ساتھ انجام دينے كی توفيق طلب كرنی چاہیے ، اميد كرتا ہوں كہ حضرت ولی عصر(ارواحنا فداہ) كا قلب مقدس، شہيدوں كی پاك ارواح اور حضرت امام (رہ) كی روح مطہر ہم سے راضی وخوشنود ہوں۔
والسلام عليكم و رحمۃ اللہ
سيد علی خامنہ ای
۲۲ / ستمبر / 1390
865911