ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كی مسلح افواج كی خصوصی پریڈ آج ہفتہ دفاع مقدس كے پہلے دن امام خمينی (رہ) كے مزار پر منعقد ہوئی ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس پریڈ كے دوران مسلح افواج نے بعض جديد ہتھياروں كی نمائش بھی كی كہ جس سے پتہ چلتا ہے كہ ايرانی فوج ہتھياروں كے اعتبار سے خود كفيل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تقريب كے اختتام پر مسلح افواج كے كمانڈروں نے اخباری نمائندوں كے ساتھ بات چيت كی اور انہیں جديد ہتھياروں سے متعلق بريفنگ دی ۔
865853