ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "فراموش شدہ قيدی " كے عنوان سے منعقدہ یہ احتجاج قيديوں كی آزادی كا مطالبہ كرنے كی غرض سے سعودی شيعہ اكثريتی علاقے دمام میں كيا گيا تھا ۔
مظاہرين "ميرے بھائی كو رہا كرو " ،" ۱۶ سالہ قيد كافی ہے "، "ہمیں عيد كی خوشی كب نصيب ہو گی! اور "ہمارے خاندان كب تك بغير سرپرست كے رہیں گے!!! " جيسے نعرے لگا رہے تھے ۔
866739