جامعہ الازھر نے ملائشيا میں اسلامی مركز كی تعمير كے لیے آمادگی كا اظہار كر ديا

IQNA

جامعہ الازھر نے ملائشيا میں اسلامی مركز كی تعمير كے لیے آمادگی كا اظہار كر ديا

سياسی و اجتماعی گروپ : جامعہ الازھر كے مسئولين نے بتايا ہے كہ ملائشيا كے صوبہ پاھانگ میں اسلامی تعليماتی مركز كی تعمير كے لیے وہ بالكل آمادہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق جامعہ الازھر كے سربراہ محمد احمد نے ۲۶ ستمبر كو ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ہم نے اس اسلامی مركز كی تعمير كے لیے ملائشيا كے وزير اعظم اور اعلٰی تعليمی ادارے كے حكام سے ضروری مذاكرات كر لیے ہیں ۔
اسی طرح اساتذہ اور تعليمی نصاب جيسے ضروری اقدامات بھی جامعہ الازھر كی طرف سے انجام دئیے جائیں گے ۔
انہوں نے اس اسلامی مركز كی تعمير كا ہدف واضح كرتے ہوئے زور ديا : اس علاقے میں عربی زبان سكھانے كے لیے اساتذہ كو روانہ كرنے سے عربی زبان سے واقفيت نہ ركھنے والوں كی مشكل بھی حل ہو جائے گی ۔
867880