ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب آنحضرت كے شيعوں اور پيروكاروں كی موجودگی میں مقامی وقت كے مطابق سہ پہر تين بجے سے شام آٹھ بجے تك منعقد ہو گی ۔
اس پروگرام میں تقارير اور قصيدہ خوانی كے علاوہ حاضرين كو امام رضا (ع) فلم تھائی زبان میں ڈبنگ كے ساتھ دكھائی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ تھائی لينڈ كے مسلمان خواتين و حضرات كے علاوہ اس ملك میں مقيم ايرانی بھی بينكاك میں واقع امام بارگاہ میں منعقدہ اس روح پرور محفل میں شركت كر سكتے ہیں ۔
867857