ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كے وزير خارجہ «مارتی ناتالگاوا »(Marty Natalegawa) نے اس سے قبل بھی اقوام متحدہ كے اجلاس كے دوران فلسطينی ركنيت كی حمايت كا اعلان كيا تھا ۔
انہوں نے ايك آزاد مملكت كے طور پر فلسطين كی اقوام متحدہ میں ركنيت كی حمايت كرتے ہوئے كہا : اس امر سے خطے میں امن و امان كے قيام میں مدد ملے گی ۔
«مارتی ناتالگاوا»(Marty Natalegawa) نے واضح كيا : ہر سال فلسطين كی اقوام متحدہ میں ركنيت كی درخواست كم ووٹوں يا ویٹو كی وجہ سے منظور نہیں كی جاتی ليكن ہم جنوب مشرقی ايشيا كے مسلمانوں كی نمائندگ كرتے ہوئے اس درخواست كی بھر پور حمايت كا اعلان كرتے ہیں ۔
869134