اسلام اپنے پيروكاروں كے لیے جمہوريت كا تحفہ لايا ہے

IQNA

اسلام اپنے پيروكاروں كے لیے جمہوريت كا تحفہ لايا ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : ہندوستانی صوبے اترپرديش كی علی گڑھ يونيورسٹی میں اسلاميات كے استاد عبيد اللہ فہد نے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلام اپنے پيروكاروں كو آزادی اور جمہوريت كا تحفہ ديتا ہے جبكہ مغربی مفكرين یہ خيال كرتے ہیں كہ جمہوريت دين سے جدا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق علی گڑھ يونيوسٹی میں اسلاميات كے استاد عبيد اللہ فھد نے يونيورسٹی كے كانفرنس ہال میں منعقدہ ايك سيمينارمیں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب كرتے ہوئے كہا : مغربی مفكرين یہ خيال كرتے ہیں كہ اسلام جمہوريت سے جدا ہے اور یہ دونوں ايك دوسرے سے كوئی تعلق نہیں ركھتے ۔
انہوں نے ياد دہانی كی : حقيقت یہ ہے كہ كوئی مكتبہ فكر بھی اسلام كی مانند انسانی اقدار كو اہميت نہیں دے سكا ، اسلام يعنی درست زندگی گزارنے كا منشور؛ اس بنا پر یہ باطل خيال كہ اسلام نے حكومت بنانے يا چلانے كے لیے كوئی قانون وضع نہیں كيا ، قابل قبول نہیں ہے ۔
868946