ہندوستان میں حج كے اعمال و اركان سے آشنائی كی غرض سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں حج كے اعمال و اركان سے آشنائی كی غرض سے سيمينار كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : اركان حج كی تعليم كے حوالے سے یہ سيمينار صوبہ يو پی كے شيعہ اكثريتی شہر لكھنؤ كی جامع مسجد «تحسين گنج»(TAHSEEN GANJ) میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۲ اكتوبر بروز اتوار كو مقامی وقت كے مطابق ۲ بجے بعد از ظہر علماء ، مفكرين اور امسال حج بيت اللہ كی سعادت حاصل كرنے والے عازمين حج كی موجودگی میں "مصباح ايجوكيشنل انسٹی ٹيوٹ "كے زير اہتمام منعقد ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سيمينار میں دينی مجلے اصلاح كے مدير سيد محمد جابر جوراسی ، حجت الاسلام سيد تنوير عباس رضوی اور حجت الاسلام نقی عسكری حج كے اعمال و اركان پر تفصيل سے روشنی ڈالیں گے اور عازمين حج كو اس عظيم فريضہ الٰہی كی اہميت سے روشناس كریں گے ۔
869005