ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق يورپی يونين كے اركان نے ايك اجلاس كے دوران كثرت رائے سے فرانس كے شہر «استراسبورگ»(Straßburg) میں فلسطين كی حمايت كے لیے ايك قرار داد منظور كی ہے ۔
اس قرار داد میں يورپی يونين نے اعلان كيا ہے : ہم فلسطينی ملت كی اقوام متحدہ میں ركنيت كے لیے جدوجہد كی بھر پور حمايت كرتےہیں اور دوسرے ممالك سے بھی یہ مطالبہ كرتے ہیں كہ فلسطينی درخواست كی حمايت كریں ۔
علاوہ ازیں آسٹريا كے اركان پارليمنٹ نے بھی فلسطينی درخواست كی حمايت كی ہے جبكہ آسٹريا میں یہودی تنظيم كے سربراہ «اوتمار كاراس»(Othmar Karas)، نے اقوام متحدہ میں فلسطين كو ركنيت دينے پر تنقيد كی ہے ۔
870512