ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ادارے كے سربراہ محمد باقی خرمشاد كے دورہ شام كے موقع پر شام و فلسطين كے ثقافتی نمائندوں كی ايك نشست دمشق میں منعقد ہوئی ۔
اس نشست میں محمد باقر خرمشاد نے كہا : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن دنيا بھر كے ۷۰ ممالك كے درميان ايك زنجير كی حيثيت ركھتی ہے كہ جس كے ذريعے سے یہ سب ممالك آپس میں جڑے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا : غرب كے موجودہ تمدن كی بنياد ماديت ہے جبكہ اسلامی جمہوریہ ايران سخت ترين پابنديوں كے باوجود زندگی كے تمام شعبوں میں خود كفيل ہو رہا ہے ۔
870627