دين اسلام كے ساتھ دہشت گردی كی نسبت ناقابل قبول ہے

IQNA

ماسكو كی سركاری يونيورسٹی كے نائب ؛

دين اسلام كے ساتھ دہشت گردی كی نسبت ناقابل قبول ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : ماسكو كی سركاری يونيورسٹی كے نائب مسئول «ويكتور ايگوراف »(Viktor Egorov) نے اسلام كے ساتھ ہر قسم كی دہشت گردی كی نسبت دينے كو سراسر غلط اور ناقابل قبول قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ماسكو كی سركاری يونيورسٹی كے نائب مسئول نے ۲۹ ستمبر بروز جمعرات كو واضح كيا : اسلام كی جانب دہشت گردی كی نسبت دينا جائز نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قفقاز كی علیٰحدگی پسند تحريك سے دہشت گردی كا كوئی تعلق نہیں ہے ۔
«ويكتور ايگوراف»(Viktor Egorov) نے آخر میں دين اسلام كے درست ادراك كی ضرورت پر زور دے كر كہا : ماسكو كی سركاری يونيورسٹی كوشش كر رہی ہے كہ خصوصی پروگراموں كے ذريعے طلبہ كو اسلامی تعليمات سے آشنائی كا موقع فراہم كرے ۔
871018