اسلامی بيداری مسلمانوں كی آزادی خواہی كی علامت ہے

IQNA

شام میں نمائندہ ولی فقیہ ؛

اسلامی بيداری مسلمانوں كی آزادی خواہی كی علامت ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : شام میں نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ سيد مجتبی حسينی نے پاكستان كے شہر كراچی میں خطاب كرتے ہوئے كہا : عالم اسلام میں ايك بڑی تبديلی رونما ہو رہی ہے چونكہ آزادی پسند مسلمان عالمی سامراج كو مزيد برداشت كرنے كو تيار نہیں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق شام میں نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ سيد مجتبی حسينی نے ۳۰ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو پاكستان كے شہر كراچی میں اسلامی بيداری كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اسلامی ممالك میں موجزن بيداری كی لہر نے ان ممالك میں امريكا اور اسرائيل كو كمزور كر ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امريكا پاكستان میں اپنے اہداف كے حصول كے لیے سازشوں میں مصروف ہے اور یہ عوام الناس كا فريضہ ہے كہ اسے دندان شكن جواب دیں ۔
871328