قزاقستان ؛ آئمہ جماعت كو اسناد عطا كرنے كے لیے امتحان كا انعقاد

IQNA

قزاقستان ؛ آئمہ جماعت كو اسناد عطا كرنے كے لیے امتحان كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : قزاقستان كے جنوب كی مساجد میں خدمات انجام دينے والے آئمہ جماعت ، ملك كی مساجد میں فرائض كی ادائيگی كے لیے حكومتی سرٹيفيكیٹ دريافت كرنے كی غرض سے امتحان میں شركت كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ملك كی مذہبی امور میں حكومتی كمیٹی كے نمائندے «سعيدبيك اسماعيل‌اولی» (Saidbek Ismoiluli) نے اس خبر كے ضمن میں كہا : فی الحال ۱۶۰ امام مسجد صاحبان امتحان میں شركت كریں گے ۔
انہوں نے واضح كيا : قزاقستان كی ڈھائی ہزار مساجد میں سے ۹۰۰ مسجدیں ملك كے جنوب میں واقع ہیں یہی وجہ ہے كہ تقسيم اسناد كے حوالے سے پہلا امتحان یہیں ليا گيا ہے ۔
875464