ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق پاكستان میں حالیہ احتجاجی ريلی كا اہتمام سب سے بڑی مذہبی تنظيم جماعت اسلامی نے كيا تھا ۔
مظاہرين نے امريكہ مخالف نعرے لگا كر واشنگٹن اور اسلام آباد اتحاد كی مذمت كرتے ہوئے امريكہ كو پاكستان میں امن و امان كی ابتر صورتحال كا ذمہ دار قرار ديا ۔
ياد رہے "باجوڑ" ان سات قبائلی علاقوں میں سے ہے جو افغانستان كی سرحدوں سے نزديك ہیں اور ۲۰۰۱ء میں دہشت گردی كے خلاف جنگ كے بہانے افغانستان پر امريكی جارحيت كے بعد دونوں ملكوں میں امن و امان كی صورتحال انتہائی خراب ہو چكی ہے ۔
876749