بوسنيا كے عازمين حج زيارت بيت اللہ كے لیے مكہ مكرمہ روانہ ہوں گے

IQNA

بوسنيا كے عازمين حج زيارت بيت اللہ كے لیے مكہ مكرمہ روانہ ہوں گے

سياسی و اجتماعی گروپ : جمہوریہ بوسنيا كے شہر موستار سے ۳۵ كے لگ بھگ عازمين حج حرمين شريفين كی زيارت سے مشرف ہونے كے لیے مكہ مكرمہ روانہ ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق خانہ خدا كے بوسنيائی زائرين موستار شہر كے مفتی كے دفتر كے زير اہتمام خانہ خدا كی زيارت سے مشرف ہونے كے لیے مكہ مكرمہ روانہ ہوں گے ۔
رپورٹ كے مطابق جامعہ اسلامیہ بوسنيا كے دفتر حج و زيارت نے ان مسلمانوں كو اركان حج كی تعليم دينے كے لیے تربينی وركشاپ كا بھی اہتمام كيا تاكہ عازمين حج كو درست اعمال كے طريقہ كار سے آشنا كيا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ زمينی راستے سے سفر كرنے كے خواہاں بوسنيائی عازمين حج ۱۵ اكتوبر كو روانہ ہو جائیں گے جبكہ ہوائی راستے سے سفر كرنے والے زائرين كے لیے ۱۰ ، ۱۱اور ۱۲ اكتوبر كو خصوصی پروازوں كا بندوبست كيا گيا ہے ۔
877025