اٹلی كے "بين الاديان گفتگو اجلاس " میں شيخ الازھر شريك نہیں ہوں گے

IQNA

اٹلی كے "بين الاديان گفتگو اجلاس " میں شيخ الازھر شريك نہیں ہوں گے

بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر «احمد الطيب»، اٹلی كے بين الاقوامی گفتگو بين اديان اجلاس «آسيز»(Assise) میں شركت نہیں كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ویٹيكن كی شورٰی گفتگو بين اديان كے سيكرٹری جنرل «پير لويچی سلاتا»(Mgr Pier Luigi Celata)، نے كہا ہے كہ شيخ الازھر احمد الطيب ۲۷ اكتوبر جمعرات كو ہونے والے بين الاقوامی گفتگو بين اديان اجلاس «آسيز» میں شركت نہیں كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : پاپ بنديكت كی جانب سے بعض اسلامی ممالك میں عيسائيوں كی حالت زار كے حوالے سے ريماركس پر الازھر اور ویٹيكين كے تعلقات میں جمود كے باعث شيخ الازھر احمد الطيب اس اجلاس میں شركت نہیں كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اجلاس میں ۳۰۰ سے زائد مذہبی شخصيات شركت كریں گی ۔
882999