ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ادارہ بسيج كے سياسی ڈپٹی نے اس خبر كے ضمن میں كہا : اس طلبہ اجتماع میں دو چيزوں كو مركزيت حاصل ہو گی ؛ وال اسٹریٹ پر قبضہ تحريك كی حمايت اور امريكہ كی جانب سے ايران پر جھوٹے الزامات كی مذمت ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ طلبہ اجتماع ۲۲ اكتوبر كو دوپہر تين بجے تہران میں سوئزرلينڈ كے سفارت خانے كے سامنے منعقد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ چند روز قبل امريكی حكام نے دعوٰی كيا تھا كہ انہیں ايسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے كہ ايرانی شہری امريكہ میں مقيم سعودی سفير كو قتل كرنے كے درپے تھے ۔
883266