رہبر معظم كے دفتر كی جانب سے صوبہ كرمانشاہ كے عوام كو خراج تحسين

IQNA

رہبر معظم كے دفتر كی جانب سے صوبہ كرمانشاہ كے عوام كو خراج تحسين

سياسی گروپ : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای كے ۹ روزہ دورہ صوبہ كرمانشاہ كے اختتام پر معظم لہ كے دفتر نے ايك اعلامیے میں صوبہ كرمانشاہ كے دلير، شجاع اور بہادر عوام كا شكریہ ادا كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے رہبر معظم كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اعلامیے كا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
كرماشاہ دلير و غيور عوام كی سرزمين ، اہلبيت علیھم السلام كے حب داروں كی سرزمين، جوانمردی، دلاوری اور پہلوانی كا گہوارہ، صبر و استقامت كی سرزمين ، ايثار و استقامت كا خطہ، وفاداری و فداكاری كا ديار، جس نے حالیہ ايام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی كی مہمان نوازی اور استقبال میں تاريخی اور يادگار دنوں كو رقم كيا ہے اور مختلف اقوام و مذاہب كے اتحاد و يكجہتی نے ثابت كيا ہے ۔كہ وہ ايران كی عظيم قوم كے عظيم پيكر كے اجزاء ہیں جو اتحاد و آگاہی كے ساتھ اس دلير پرور اور سرافراز سرزمين كے تابناك ودرخشاں مستقبل كی ضمانت ہیں۔
دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی كرمانشاہ كے عوام كے ايمان، اتحاد اور ہوشياری كو اس ملك و قوم میں اللہ تعالی كی رحمت اور اس كے فضل و كرم كا مظہر سمجھتا ہے اور اللہ تعالی كی بارگاہ میں شكر و سپاس كے ساتھ ، صوبہ كرمانشاہ كے تمام طبقات، اصناف اور عوام كی مہمان نوازی، شيعہ و سنی بيدار علماء ، شہيدوں، جانبازوں اور ايثاگروں كے صابر و مظلوم خاندانوں،ممتاز و ماہر شخصيات، فہيم و پرجوش اساتذہ و طلباء ، غيور و ہوشيار قبائل، علاقہ میں موجود سپاہ، فوج ، بسيج، پوليس اور سكيورٹی انتظامیہ،كرمانشاہ میں ولی فقیہ كے نمائندے، صوبہ كے گورنر اور باہمت حكام كو رہبر معظم انقلاب اسلامی كی طرف سے عميق ، خالص اور صميمی شكریہ پيش كيا جاتا ہے۔
دفتر رہبر معظم ۲۱/اكتوبر/1390
884083