سویڈن ؛ برف سے مسجد كی تعمير

IQNA

سویڈن ؛ برف سے مسجد كی تعمير

سياسی و اجتماعی گروپ : شمالی سویڈن كا برفانی ہوٹل جو برفانی گرجا گھر تعمير كرنے كا كامياب تجربہ كر چكا ہے ، اس مرتبہ ايك برفانی مسجد كی تعمير كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ہوٹل كے مدير تعميرات «دان بيورك»(Dan Björk) نے سویڈن ریڈيو سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : مسجد كی تعمير كمپنی كی تجويز كے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس سے ہوٹل كی انتظامیہ كی جانب سے مذہبی رواداری كی خاص اہميت اجاگر ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : سویڈن كے شمال میں برفانی مسجد كی تعمير سياحوں كی كشش كا باعث بن سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : فی الحال ہوٹل میں مشرق وسطٰی كے بہت كم سياح آتے ہیں ليكن مسجد كی ساخت سے صورتحال تبديل ہو سكتی ہے ۔
886097