ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے جوان اور عالم اسلام كے عنوان سے منعقدہ پہلے سيمينار سے مذاہب اسلامی يونيورسٹی كے شيخ الاسلام ہال میں خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : بعض لوگوں كا خيال ہے كہ انقلاب اور اسلامی بيداری ، صبر انقلابی و جوان انقلابی جيسے عناوين سے مراد ايسی حالت ہے جو شدت پسندی كی طرف رجحان پيدا كر چكی ہے ليكن اسلامی تعليمات كی روشنی میں اس سے مراد ايك ايسا جوان ہے كہ جو غور و خوض كے نتيجے میں خود كو حد اعتدال میں قرار دينے كے بعد سماج میں تبديلی اور انقلاب كے لیے مصروف عمل ہے ۔
886184