ديگر خبر رساں ايجنسياں جسم اور ايكنا ان كی روح ہے

IQNA

نمائندہ مجلس خبرگان رہبری ؛

ديگر خبر رساں ايجنسياں جسم اور ايكنا ان كی روح ہے

حوزہ علمیہ گروپ : حجت الاسلام علوی نے اٹھارہيوں بين الاقوامی مطبوعات نمائش میں ايكنا كے اسٹال كا وزٹ كرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں كہا : تمام خبر رساں ايجنسياں ايك جسم كی مانند ہیں جبكہ قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) ان كے اندر پھونكی جانے والی روح ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری میں تہران كے نمائندے حجت الاسلام والمسلمين سيد محمود علوی نے آج ۳۰ اكتوبر اتوار كو اٹھاريویں بين الاقوامی مطبوعات و خبر رساں ايجنسيز نمائش كے دورے كے دوران ايكنا كے اسٹال كا بھی معائنہ كيا ۔
علوی نے مزيد كہا : اگر ہماری مطبوعات اور میڈيا میں قرآنی روح پھونك دی جائے تو اس كا فطری نتيجہ یہ ہو گا كہ میڈيا ذرائع ابلاغ كو درپيش آفات سے مصون و محفوظ رہے گا اور تعميری راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔
889904