تھائی لينڈ ؛ جامعةالمصطفی(ص) العالميه كے ذيلی شعبے نے تعليمی شیڈول كا اعلان كر ديا

IQNA

تھائی لينڈ ؛ جامعةالمصطفی(ص) العالميه كے ذيلی شعبے نے تعليمی شیڈول كا اعلان كر ديا

سياسی و اجتماعی گروپ : تھائی لينڈ میں اسلامی علوم كی نشر و اشاعت كی غرض سے مصروف عمل جامعةالمصطفی(ص) العالميه كے ذيلی شعبے نے اپنے تعليمی شیڈول كا اعلان كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں جامعةالمصطفی(ص) العالميه كا ذيلی شعبہ حجت الاسلام خالق پور كی نگرانی میں اپنی سرگرمياں جاری ركھے ہوئے ہے ۔
اس شعبے كے اہم ترين اہداف میں سے طلبہ كی تعليم و تربيت ، اسلامی مدارس كی تاسيس ، قرآنی مراكز كا قيام اور اسلامی و شيعی علوم پر مشتمل كتابوں كی نشرو اشاعت قابل ذكر ہیں ۔
ياد رہے كہ اسلامی علوم میں دلچسپی ركھنے والے طلبہ كی تعليم و تربيت كے ساتھ ساتھ مختلف ممالك میں دينی علوم كی ترويج كے لیے زياہ سے زيادہ ذيلی شعبے قائم كرنا بھی جامعةالمصطفی(ص) العالميه كی ترجيحات میں شامل ہے ۔
88984