ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مجلس شورٰی اسلامی كی سربراہی كمیٹی كے ركن آيت اللہ سيد احمد خاتمی نے ۴ نومبر بروز جمعۃ المبارك كو تہران كے خطبہ نماز جمعہ میں شب و روز عرفہ كی فضيلت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : شب عرفہ شب مناجات ہے اور يوم عرفہ كی ظہر پورے ماہ رمضان كی فضيلتوں كو سموئے ہوئے ہے اور خدا نے یہ وقت دعا كے لیے خاص كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : میں نوجوانوں كو متوجہ كرتا ہوں كہ اگر خالص عرفان چاہتے ہیں تو اس دعا كا ہر ہر كلمہ ترجمے كے ہمراہ قرائت كریں ۔
892905