ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم انقلاب نے حج كی مناسبت سے اپنے پيغام میں بعض اسلامی ممالك كے قيام كو عالم اسلام كے اہم ترين مسائل اور اس میں پوشيدہ حقائق كو خداوند عالم كی روشن نشانياں قرار ديتے ہوئے كہا : اسلامی امت اور بالخصوص انقلابی ملتوں كو اپنا سفر آزادی جاری ركھنے كے لیے ثابت قدمی اور بين الاقوامی طاقتوں كی سازشوں سے ہوشياری كی ضررورت ہے اور اسلام ممالك كی نجات يكجہتی ، اتحاد اور اسلامی بلاك كی تشكيل كے بغير ممكن نہیں ہے ۔
893266