عالم اسلامی كی سب سے بنيادی ضرورت عملی اتحاد ہے

IQNA

"برائت از مشركين" پروگرام كی اختتامی قرار داد ؛

عالم اسلامی كی سب سے بنيادی ضرورت عملی اتحاد ہے

سياسی گروپ : برائت از مشركين پروگرام كی اختتامی قرار داد میں اس امر پر زور ديا گيا ہے كہ عقلانيت ، اعتدال ، اسلامی مذاہب كے درميان تقريب اور عملی وحدت عالم اسلام كی بنيادی ترين ضروريات ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ۵ اكتوبر بروز ہفتہ كو ميدان عرفات میں برائت از مشركين كی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں منظور شدہ قرارداد كے اہم نكات یہ ہیں :
۱۔ ہم زائرين بيت اللہ الحرام قرآنی تعليمات ،ابراہيم خليل اللہ علیہ السلام ، پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان كے اہل بيت (ع) كی پيروی كرتے ہوئے عالمی استكبار اور كفر و شرك و نفاق كے مظاہر بالخصوص امريكہ اور صہيونزم سے بيزاری كا اعلان كرتے ہیں ۔
۲۔ ہم اقدار كی حاكميت ، اسلامی افكار اور لوگوں كے حق خود اراديت كی بنياد پر قائم دينی جمہوريت كو عالم اسلام كے لیے قابل تقليد نظام قرار ديتے ہوئے اسے مسلمانوں كی دينی دنيوی ترقی كا ضامن سمجھتے ہیں ۔
893609