تركی ؛ ايك چرچ كو مسجد میں تبديل كر ديا گيا

IQNA

تركی ؛ ايك چرچ كو مسجد میں تبديل كر ديا گيا

سياسی و اجتماعی گروپ : ماضی میں «هاگيا صوفيا» كو ايك چرچ كے عنوان سے پہچانا جاتا تھا جبكہ عثمانی دور حكومت میں اسے مسجد اور بعد میں ميوزيم بنا ديا گيا اور اب كافی مدت گزرنے كے بعد اسے ايك مرتبہ پھر مسجد میں تبديل كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ ہفتے دراز مدت كے بعد ايك مرتبہ پھر آذان كی آواز «هاگيا صوفيا» سے بلند ہوئی ۔
قبل ازیں یہ عمارت غير يقينی صورتحال كا شكار تھی اور معلوم نہیں تھا كہ یہ چرچ ہے ،ميوزيم ہے يا مسجد ليكن عمارت میں داخلے كے لیے ہر سياح كو تين ليز ادا كرنے پڑتے تھے جبكہ بلدیہ كی ويب سایٹ پر اسے بطور ميوزيم متعارف كروايا گيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ تاريخی اسناد كے مطابق «هاگيا صوفيا» كو ۱۱۶ ہجری شمسی میں تعمير كيا گيا تھا اور ۵۰۰ سال بعد اس عمارت كو مسجد میں تبديل كر ديا گيا تھا ۔
894094