جرمن مسلمانوں كی جانب سے كينسر ہسپتال كے لیے مالی امداد

IQNA

جرمن مسلمانوں كی جانب سے كينسر ہسپتال كے لیے مالی امداد

سياسی و اجتماعی گروپ : جرمنی میں مقيم تركوں كی يونين (DITIB) نے «سولينگن» شہر میں واقع كينسر ہسپتال كو ايك ہزار يورو ہدیہ كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق جرمنی میں مقيم تركوں كی يونين نے ۳ نومبر بروز جمعرات كو مسلمانوں كی جانب سے ايك ہزار يورو سولينگن كے كينسر ہسپتال كو ہدیہ كیے ہیں ۔
ہسپتال كے ايك معالج «گرد لوكس»(Gerd Lux)،نے بتايا : ہسپتالوں اور علاج معالجے كے مراكز میں ثقافت ،رنگ و نسل يا دين سے بالاتر ہو كر دكھی انسانيت كی خدمت كے جذبے سے كام كرنا چاہئیے ۔
ہسپتال كی ايك نرس «كزيبان آلتای»(Keziban Altay)، نے بتايا كہ ہسپتال میں زير علاج ۶۰ فيصد سے زيادہ مريض كينسر میں مبتلا ہیں كہ جن كا پوری توجہ كے ساتھ علاج كيا جا رہا ہے ۔
893933