ملائشيا میں عيد غدير كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

IQNA

ملائشيا میں عيد غدير كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : عيد غدير كی پر مسرت تقريب انجمن محبان رسول (ص) كی جانب سے ۱۴ نومبر بروز سوموار كو ملائشيا میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق عيد غدير خم كی یہ پرمسرت تقريب ۱۲ نومبر بروز سوموار كو مقامی وقت كے مطابق شام ۷:۳۰ بجے سے رات ۱۰:۰۰ بجے تك ملائشيا كے دار الحكومت كوالالمپور میں واقع جوتا ماينز انسٹی ٹيوٹ كے سيمينار ہال میں منعقد ہو گی ۔
اس تقريب میں نماز جماعت ، خطابت ، قصيدہ خوانی اور مختلف رنگا رنگ پروگراموں كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
اس سے ملتے جلتے پروگرام ملائشيا میں مقيم ايرانيوں كے ديگر انسٹی ٹوٹس اور تعليمی مراكز میں بھی منعقد ہوں گے ۔
قابل ذاكر ہے كہ انجمن محبان رسول (ص) نے ملائشيا میں مقيم تمام شيعان اہل بيت (ع)كو اس پروگرام میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
893098