ميانمار میں دعائے عرفہ كی پر فيض محفل كا انعقاد

IQNA

ميانمار میں دعائے عرفہ كی پر فيض محفل كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : ميانمار كے صوبہ باگو كے شہر پروم كی مسجد »(masjad kjaun kyi) میں ۶ نومبر اتوار كو یہ پرفيض پروگرام منعقد كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق دعا كا یہ عظيم پروگرام مقامی وقت كے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوا كہ جس كا اہتمام جامعة المصطفی(ص) العالميه كے طلبہ كی جانب سے كيا گيا تھا ۔
اسی طرح دعائے عرفہ كی محفل اور حضرت مسلم بن عقيل كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا يانگون شہر میں واقع جامعةالمصطفی(ص) العالميه كے ذيلی شعبہ مدرسہ امير المومنين میں منعقد كی گئی ۔
مدرسہ امير المومنين يانگون شہر كے شيعہ قبرستان كے نزديك واقع ہے اور اس میں اسلامی علوم كی تعليم دی جاتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں لوگوں كی ايك بڑی تعداد نے شركت كی ۔
894170