كتاب "ميرا اسلام" جرمن سكولوں میں تدريس كی جائے گی

IQNA

كتاب "ميرا اسلام" جرمن سكولوں میں تدريس كی جائے گی

سياسی و اجتماعی گروپ : جديد درسی كتاب "ميرا اسلام" جرمن سكولوں میں طلبہ كی اسلام سے متعلق معلومات میں اضافے كی غرض سے نصاب میں شامل كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق كتاب ميرا اسلام آزمائشی بنيادوں پر جرمنی كے آٹھ صوبوں كے ۵۰۰ سكولوں میں ايك درسی كتاب كے طور پر پڑھائی جائے گی ۔
اسی طرح اگلے تعليمی سال كے لیے جرمن صوبے نوردراين ‌وستفالن میں مسلمان اكثريت كے پيش نظر صوبے بھر میں دين اسلام تدريس كرنے كی منظوری دے دی گئی ہے تاہم اس كو عملی كرنے كے لیے قابل اعتماد درسی متون كی ضرورت ہے تاكہ طلبہ كو صحيح اسلامی تعليمات سے بہرہ مند كيا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ كتاب "ميرا اسلام" تيسری جماعت كے طلبہ كے لیے تحرير كی گئی ہے اور اسے جرمنی كے تين صوبوں «نوردراين وستفالن»، «نيدرساكسن» اور «بايرن»، میں پڑھايا جائے گا ۔
894801