حجت الاسلام نورانی كے انتقال پر رہبر معظم كا تعزيتی پيغام

IQNA

حجت الاسلام نورانی كے انتقال پر رہبر معظم كا تعزيتی پيغام

سياسی گروپ : حضرت امام خامنہ ای نے حجت الاسلام و المسلمين نورانی كے انتقال پر ايك تعزيتی پيغام جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم كے پيغام كا متن یہ ہے :
بسمہ تعالیٰ
فاضل عالم دين ، ذو فنون اور ميرے ديرينہ مخلص دوست حجت الاسلام و المسلمين آقای شيخ عبد اللہ نورانی كے انتقال پر ملال پر اس بزرگ عالم كے پسماندگان ، دوستوں اور شاگردوں كی خدمت میں تعزيت پيش كرتا ہوں اور خداوند كريم و رحيم كی بارگاہ میں ان كی مغفرت اور بلندی درجات كے لیے دعا گو ہوں ۔
سيد علی خامنہ ای
۶ نومبر ۲۰۱۱ء
قابل ذكر ہے كہ مرحوم حجت الاسلام نورانی كتاب شناسی میں مہارت تامہ ركھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد فلسفی اور كلامی كتب كے متون كی تصحيح كا فريضہ بھی انجام ديا ۔
894840