ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احمدی نژاد نے آج ۹ نومبر كو كرد شہر كے عوام سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اس میں شك نہیں كہ اگر عيد غدير نہ ہوتی تو عيد الاضحی ، عيد فطر ، رمضان ، توحيد اور خدا پرستی بھی نہ ہوتی ۔
انہوں نے مزيد كہا : عيد غدير در اصل عالم بشريت كی سب سے بڑی عيد ہے ، عيد غدير توحيد و عدالت ، پاكی و روحانيت اور عبوديت و خدمت كی عيد ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : نبی (ص) و علی (ع) كی زندگی ہمیں اس امر كا درس ديتی ہے كہ دوسروں كی سعادت كے لیے جدوجہد كرنا ہی راہ سعادت و كمال ہے ۔
895723