تين ايرانی زائرين سامرا كے راستے میں شہيد كر دئیے گئے

IQNA

تين ايرانی زائرين سامرا كے راستے میں شہيد كر دئیے گئے

اجتماعی گروپ : طارمیہ كے علاقے میں ايرانی زائرين كی بس كے مين روڈ پر بارودی سرنگ سے ٹكرانے كے نتيجے میں تين زائرين شہيد ہو گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ حج كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی زائرين كی ايك بس كے راستے میں دھماكے سے تين ايرانی زائرين شہيد اور چھ زخمی ہو گئے ہیں ۔
یہ بس كہ جس میں صوبہ گيلان سے تعلق ركھنے والے زائرين سوار تھے ، كل ۸ نومبر كو سامرا سے واپسی كے موقع پر ايك بارودی سرنگ سے ٹكرا گئی كہ جس كے نتيجے میں تين زائرين شہيد اور چھ زخمی ہو گئے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس دہشت گردی كی كاروائی میں زخمی ہونے والوں كو ہسپتال سے اجازت ملنے كی صورت میں آج بذريعہ ہوائی جہاز ايران منتقل كر ديا جائے گا ۔
895802