ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام غدير كی اسلام میں اہميت اور مقام كے عنوان سے ۹ نومبر كو مقامی وقت كے مطابق رات دس بجے انجمن تعليم و تربيت شيعيان كے زير اہتمام منعقد ہو گا ۔
اس پروگرام كا آغاز معروف قاری جناب نجمی كی تلاوت سے ہوگا اور اس كے بعد دينی اور اسلامی مجلہ اصلاح كے مدير مولانا سيد محمد جابر جواراسی اور شہر كے معروف خطيب سيد قائم مھدی غدير خم كے موضوع پر خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ پروگرام كے اختتام پر غدير كے موضوع پر ايك مقابلہ منعقد كيا جائے گا كہ جس میں نماياں كاركردگی دكھانے والے تين افراد كو انعام سے بھی نوازا جائے گا ۔
895324