حضرت امام خامنہ ای كا دو ٹوك موقف ؛ نماز جمعہ لبنان كے خطبوں كا محور

IQNA

حضرت امام خامنہ ای كا دو ٹوك موقف ؛ نماز جمعہ لبنان كے خطبوں كا محور

بين الاقوامی گروپ : رہبر معظم (مدظله العالی) كا ايران كے خلاف دھمكيوں اور ممكنہ كاروائی كا بھرپور جواب دئیے جانے پر مشتمل واضح بيان اس ہفتے لبنان كی نماز جمعہ كے خطبوں كا محور قرار پايا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ اسلامی مقاومت كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد سيدہ زہرا (ع) بحرين كے خطيب جمعہ نے صيدا شہر میں ۱۱ نومبر جمعۃ المبارك كو خطبہ نماز جمعہ كے دوران زور دے كر كہا : ہم آج ديكھ رہے ہیں كہ كس طرح سے ايران كے پر امن ایٹمی پروگرام كے خلاف زہريلا پراپيگنڈا كيا جا رہا ہے ، اسی طرح شام كے داخلی بحران اور حزب اللہ كے خلاف بين الاقوامی عدالت میں رفيق حريری قتل كيس كی شر انگيزياں بھی اہل عالم كے سامنے عياں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : حضرت امام خامنہ ای كا بيان صیہونی دھمكيوں كا دندان شكن جواب ہے ۔
896868