ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lemonde»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس احتجاجی ريلی كے ايك منتظم خالد سعيد نے ذرائع ابلاغ كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں كہا : آج كے مظاہرے فرانسيسی حكومت كے سركاری موقف كے خلاف منعقد كیے جا رہے ہیں چونكہ فرانسيسی حكام نے اس اقدام كی ملك میں آزادی بيان كے عنوان سے حمايت كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مصری مسلمان فرانسيسی حكومت كے اس تعصب آميز موقف كے بعد فرانس كی مصنوعات كا بائيكاٹ كر دیں گے ۔
897152