لبنان میں شاميوں كے عرب ليگ مخالف مظاہرے ، لبنان كی جانب سے شام كی حمايت كا اعلان

IQNA

لبنان میں شاميوں كے عرب ليگ مخالف مظاہرے ، لبنان كی جانب سے شام كی حمايت كا اعلان

بين الاقوامی گروپ : لبنان میں مقيم شامی باشندوں نے بيروت میں شامی سفارت خانے كے سامنے پر امن اجتماع منعقد كر كے عرب ليگ كی جانب سے شام كی ركنيت معلق كیے جانے كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان میں مقيم شاميوں نے ان مظاہروں كے دوران بشار اسد كی تصاوير اور شام كا پرچم اٹھا ركھا تھا اور انہوں نے عرب ليگ سے مطالبہ كيا كہ شام كے امور میں دخل اندازی نہ كرے ۔
مظاہرين نے عرب ليگ كے تازہ ترين اقدام كو شام كے خلاف ايك سازش قرار ديتے ہوئے زور ديا : اس فيصلے كی قدر و قيمت اس سياہی كے جتنی ہی ہے كہ جس كے ذريعے اسے لكھا گيا ہے اور اس سے كچھ بھی نہیں ہو گا ۔
898267