شام كی ركنيت معلق كرنے پر لبنانی سياسی شخصيات كی مذمت / عرب ليگ ايك مردہ پيكر كی حيثيت اختيار كر چكی ہے

IQNA

شام كی ركنيت معلق كرنے پر لبنانی سياسی شخصيات كی مذمت / عرب ليگ ايك مردہ پيكر كی حيثيت اختيار كر چكی ہے

بين الاقوامی گروپ : لبنان كی سياسی جماعتوں اور شخصيات نے عرب ليگ میں شام كی ركنيت معلق كیے جانے كی سخت مذمت كرتے ہوئے زور ديا : عرب ليگ نے اس فيصلے سے اپنے وجود كو كھو ديا ہے اور ثابت كر ديا ہے كہ یہ مردہ ہو چكی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوءے كہا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو شوری كے نائب صدر شيخ نبيل قاووق نے زور دے كر كہا : لبنان اور عرب دنيا میں امريكی آلہ كاروں نے اس مرتبہ شام كو نشانہ بنايا ہے اور یہ بالكل اسی طرح ہے كہ جس طرح انہوں نے ۲۰۰۶ء میں حزب اللہ كو ہدف بنايا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم نے كبھی یہ نہیں سنا كہ عرب ممالك نے غزہ كی پٹی پر اسرائيلی حملے كے جواب میں كوئی نشست منعقد كر كے تل آويو سے اپنے سفيروں كو واپس بلايا ہو يا اسرائيل كا سياسی و معاشی بائيكاٹ بھی كيا ہو ۔
898442